حکومت کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے اپنی لیگل ٹیم کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے وکلاٹیم کو فوری طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اس وقت اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور ایڈووکیٹ رفاقت ڈوگر سےتجاویز لے رہی ہیں اور انہیں لاہور ہائی کورٹ سے اپنے جمع شدہ پاسپورٹ لینے کے لئے فوری اپیل دائر کرنے کا کہہ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ بیرون ملک والد کےساتھ جانا چاہتی ہوں،انکی طبعیت انتہائی ناسازہے،ماں کوکھوچکی ہوں،والدکونہیں کھوسکتی۔