کراچی سمیت ملک بھر میں سبزیاں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں ہیں ،شہر قائد میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی بدترین نااہلی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پیاز 20 روپے اضافے کے بعد 100 سے 120، آلو 70، سبز مرچ 200 روپے ،ادرک 160 سے 200 روپے ، لیموں 150، گاجر 80، مولی 50 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
شہریوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں حالیہ بے تحاشہ اضافے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہیں اور سبزی منڈی سمیت شہر بھر میں کہیں بھی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔
شہر قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر کے ہول سیل نرخ 200 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ دکانوں اور ٹھیلوں پر ٹماٹر 250 سے 300 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔