وزیراعظم عمران خان آج حویلیاں مانسہرہ موٹروے کا افتتاح کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے علاقے کی ترقی کیلئے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، اعظم سواتی سمیت دیگر اہم وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
وزارت مواصلات کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حویلیاں مانسہرہ سیکشن سی پیک کے تحت حویلیاں تھاکوٹ منصوبے کا حصہ ہے جس پر 136 ارب روپے لاگت آئے گی۔
حکام کے مطابق تھاکوٹ تک باقی منصوبہ فروری 2020ء میں مکمل ہوگا۔
یہ منصوبہ چین اورپاکستان کے درمیان تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے اہم شاہراہ کے طورپراستعمال ہوگا، اس سے حسن ابدال، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور شمالی علاقوں کی تقریباً 70 لاکھ آبادی کوفائدہ پہنچے گا۔
موٹروے سے سیاحت کوبھی فروغ ملے گا کیونکہ اس سے مانسہرہ، وادی ناران اورگلگت بلتستان تک رسائی ملے گی۔