پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل 650 کلو میٹر تک وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا شاہین ون بیلسٹک میزائل 650 کلومیٹر تک ہر طرح کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، شاہین ون میزائل کے تجربے کےدوران مختلف اہداف کامیابی سے حاصل کئے گئے۔
آیی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد اپنی کم از کم دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ اور آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کیلئے تھا۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام سمیت دیگر اعلی حکام موجود تھے، جنہوں نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئروں کا مبارکباد دی۔
Pakistan successfully conducted training launch of SSBM
Shaheen-1 capable of delivering all types of warheads upto range of 650 KMs. Launch was aimed at testing operational readiness of Army Strategic Forces Command (ASFC) ensuring Pakistan’s credible minimum deterrence. pic.twitter.com/xXynslmjLt— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 18, 2019