عمران خان گورنرہاؤس کی دیواریں توڑکراپنےآپ کوبیوقوف بنارہے ہیں. مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےگورنرہاؤس پنجاب کی دیواریں توڑے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔ عمران خان گورنرہاؤس کی دیواریں توڑکراپنےآپ کوبیوقوف بنارہے ہیں

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کی دیواریں توڑیں،عادت سےمجبورعمران صاحب کااب گورنرہاؤس پنجاب پرحملہ جاری ہے۔پی ایم ایل ن کی خاتون رہنما کاکہناتھا کہ عمران خان گورنرہاؤس کی دیواریں توڑکراپنےآپ کوبیوقوف بنارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب گورنرہاؤس کی دیواریں توڑنےسےآٹا،نان،بجلی اورگیس سستی نہیں ہوگی۔گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنےسےایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر نہیں ملیں گے۔

انھوں نے نے کہا گورنرہاؤس کی دیواریں توڑکرعلیمہ باجی کےذریعے ان کی منی لانڈرنگ چھُپ نہیں سکتی۔