اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
جمعے کی شب عدالتی ضمانت پر رہائی پانے والے سابق صدر کراچی پہنچ گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد مراد علی شاہ کے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچے۔