شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2جوان شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے2جوان بھی شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔
دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر پاک فوج کا آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو فوجی جوان شہید ہوئے تاہم پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔