وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مل کر ریلوے کو آسمان کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈرائی پورٹس کی گنجائش کو بڑھا رہے ہیں۔
300 کوچز کو فریٹ میں لانا چاہتے ہیں، نجی اداروں کے ساتھ مل کر ریلوے کو آسمان کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
سپریم کورٹ میں پیش ہونے والی ریلوے آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا جو رپورٹ زیر بحث آئی ہے۔
اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ ہماری آڈٹ رپورٹ نہیں ہے، جب ہماری رپورٹ آئے گی تو ہمیں مورد الزام ٹھہرایا جائے۔
کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر کا 6 کلو میٹر کا علاقہ خالی کرانے سے رہ گیا ہے۔
جو خون خرابے والا علاقہ ہے اور عدالت نے نوٹس دیا ہے کہ 15 دن میں کے سی آر کو بحال کرنا ہے، 6 کلومیٹر کے علاقے میں لاکھوں لوگ رہتے ہیں۔