اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
دورے کے دوران مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات ہوگی اور دونوں رہنمامشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ دو طرفہ معاہدے بھی کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائشیا کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزراشاہ محمودقریشی، اسدعمر اور مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقات ہوگی۔
جبکہ پاکستان اور ملائشین وزیراعظم کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، اس دوران دو طرفہ معاہدے بھی کئے جائیں گے اور عمران خان مسئلہ کشمیر،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔