اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ شوگر ملز کے معاملات سمیت چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہو گا۔ جس میں شوگر کے خام مال اور گنے کی قیمتوں کے تعین کی سمری پر غور کیا جائے گا جب کہ شوگر ملوں کو ادائیگیوں کا معاملے بھی زیر غور آئے گا۔
ذرائع کے مطابق برآمدات میں اضافے کی سمری بھی ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی جب کہ کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ظافر فیلڈ سے گیس کی سپلائی کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے جب کہ ماڑی گیس فیلڈ سے 66 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی کی سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔