اسلام آباد: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید86 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 724 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 34 ہزار 878 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سے6 ہزار106 کی حالت انتہائی نازک ہے جب کہ 2085 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
دنیا بھر کے 28 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملیشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔