اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو 13فروری کوطلب کر لیا ہے۔
قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو 13 فروری کوطلبی کا سمن جاری کردیا گیا۔
نیب نے زرداری گروپ کمپنی کا 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت بھی کی جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی مانگ لی گئی۔
بلاول بھٹو پراپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے ۔نیب نے آڈٹ رپورٹ اور بلاول کے دستخط شدہ دستاویزات حاصل کر لی۔
چئیرمین نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔نیب کی جانب سے بلاول بھٹو کو چوتھی مرتبہ طلب کیا گیا ہے۔جس میں وہ صرف ایک بار پیش ہوئے ہیں۔
اس سے قبل 24 دسمبر کو نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو جے وی اوپل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیاگیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طبی بنیاد پر ضمانت ہوچکی ہے۔
جبکہ 17 دسمبر بروز منگل اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں ایک کروڑ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض فریال تالپور کی ضمانت بھی منظور کرلی تھی۔