اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قطر نے پاکستانیوں کے لیے سیاحتی ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کر دی۔
اس ضمن میں اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو اار 645 سے 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا جب کہ کراچی سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔
مجموعی طور کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
وزٹ ویزہ، آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کی قطر داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔
صرف ورک ویزہ کے حامل افراد یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں۔
قطری سفارت خانے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والوں کے داخلے پرعارضی پابندی لگائی ہے۔
قطر کی جانب سے کیے گئے پابندی کے اس فیصلے کا اطلاق ویزا آن ارائیول، ہنگامی سفر اوراقامہ ہولڈرز پر ہو گا۔