عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 39 اموات اور ایک ہزار 245 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 527 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 31 ہزار 840 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 139 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 166 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 20، اسلام آباد میں 488، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 285 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 145، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 493، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 39، پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 242، بلوچستان میں 18 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 673 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 947 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔