اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مختلف علاقوں میں 9 اپریل تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے اس میں بحریہ ٹاؤن فیز 2، 3، سواں گارڈن بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز ٹو سیکٹر بی اور ای، کورنگ ٹاؤن، پاکستان ٹاؤن فیز ون شامل ہیں۔
لاک ڈاؤن نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بلاک اے، پی ڈبلیو ڈی بلاک سی میں بھی 9 اپریل تک لاک ڈاؤن کا نفاذ رہے گا۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر طرح کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے تاہم اشیائے خورونوش کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں یکم اپریل کے بعد سے کسی بھی شادی کی تقریب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔