کراچی: نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوارڈینیشن کی وزارت اور نادرا کے اشتراک سے کووڈ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نادرا میر عجم خان درانی کے احکامات پر کراچی کے تینوں میگا سینٹرز پر سرٹیفکیٹس فراہم کرنے کی سہولت مہیا کردی گئی۔
ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی کے مطابق ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کا کراچی میں اجرا شروع ہوا ہے۔
س ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سرٹیفیکیٹ nims.nadra.gov.pk پر قومی شناختی کارڈ نمبر اندراج کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق میرعجم خان درانی کا کہنا ہے کہ سرٹیفیکیٹ صرف ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لگوائے ہوں گے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں 100 روپے کی ادائیگی کے بعد ٹوکن کے ذریعے سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔