کورونا ایس او پیز وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبوں کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تمام صوبوں کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔

پاک الرٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ این سی او سی وفاق کی تمام اکائیوں سے مشاورت کر رہی ہے اور موجودہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے

وفاقی وزیر اسد عمرنے لکھا ہے کہ پہلی اور دوسری لہر کے دوران وفاق کی تمام اکائیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جب کہ تیسری لہر میں کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد کمزور ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کی سیاسی اور سماجی اجتماعات میں خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں جب کہ این سی او سی کی ہدایات کی خلاف ورزی دیگر شعبوں میں بھی ایس او پیز کے مؤثر نفاذ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے لکھا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات پر ہر صورت میں عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ بالخصوص عوامی اجتماعات سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ پاک الرٹس کے مطابق اسد عمر نے لکھے گئے مؤقف اختیارکیا ہے کہ ہم ٹھوس اقدامات اور اجتماعی کاوش سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔