پاک فوج میں اعلٰی سطح پر تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں اعلٰی سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں. آرمی چیف جنرل قمر جاید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کر دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ان کی جگہ موجودہ کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئی تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔