عیدکے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کیلیے رجسٹریشن شروع ہوگی، اسد عمر

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہےکہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی جائے گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار شرو ع کیا گيا ہے ، 50 سال کے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل چند دونوں میں شروع ہوجائےگا۔

 اسد عمرکا کہنا تھا کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی جائے گی ، غیر ملکیوں کے لیے بھی نادرا کے پورٹل پر ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا آغاز  ہوگیا  ہے،  غیر ملکی شہری پاسپورٹ اور موبائل فون نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کراسکیں گے ۔

 سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہےکہ اپریل اور جون میں ویکسین کی مزید خوراکیں آجائیں گی ، طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو لگی ویکسین کی انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔