محکمہ موسمیات کاچند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے کم درجہ حرارت اسکردو 4-، ہنزہ 3-، گوپس، کالام 2-، استور، مری منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔