پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس آج طلب

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، نیب میں طلبی کے معاملے پر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس آج طلب کیا ہے،جس میں اہم رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں پارٹی قیادت کیخلاف نیب کی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہورہے ہیں، اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت مضبوط اور پائیدار نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کی خواہش رہی ہے کہ ہر حکومت اپنی معیاد پوری کرے، اس سے پارلیمانی نظام مضبوط ہوگا، مگر سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو اور فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو۔

آصف زرداری نے کہا کہ حکومت عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے