کراچی اور لاہور کی فضا مضرصحت قرار

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر رہا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی اور لاہور کی فضا مضرصحت ہے  اور صبح 10 بجے کی فہرست میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے جب کہ کراچی تیسرے نمبر پر موجود رہا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 اور کراچی میں 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ  دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

 درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے اور  201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خزاں کے آغاز کے ساتھ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آجاتی ہے، ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث فضا میں کہر رہتا ہے، اکتوبر میں جنوب مغرب سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آجاتی ہے دن میں شمال اور شمال مغرب سے خشک ہوائیں چلتی ہیں۔