کورونا: پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح1.31 فیصد ہوگئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 312 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید554کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار204ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار126کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.31 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار432، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار38، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار271، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار543، بلوچستان میں 33 ہزار138، آزاد کشمیر میں 34 ہزار412 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار370 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 868 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار534، خیبرپختونخوا 5 ہزار693، اسلام آباد 937، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔