پاکستان میں کوروناسے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار677 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید350کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار860ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 38ہزار38کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.92فیصد رہی۔