پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 19 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 340 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار809 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد رہی۔