ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کا اجراء

وزیرِاعظم عمران خان نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کا اجراء کردیا۔

راست پروگرام اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں، کاروبار اور حکومتی اداروں کے مابین رقوم کی ترسیل و ادائیگی کیلئے بنایا گیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔

راست کے تحت کم مالیت کی ریٹیل ادائیگیاں اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے تیز اور سہل ہوں گی۔ یہ مختلف مالیاتی اداروں کو وقت کی بچت کے ساتھ کم لاگت سے مرکزی سسٹم تک رسائی و رابط قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

گزشتہ سال راست کے کاروبار و سرمایہ کاری کی سطح پر اجراء اور کامیابی کے بعد اس کا عام آدمی کی سہولت کیلئے شہریوں کی سطح پر اجراء کیا جا رہا ہے۔ راست کے اجراء سے عام آدمی کی بنکنگ چینلز اور الیکٹرانک ٹرانزیکشنز تک رسائی فوری اور آسان ہوگی۔