انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جبکہ پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔
ڈالر کی قدر میں اضافہ آج دن کے آغاز میں بھی دیکھا جارہا ہے اور انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 1 ڈالر ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 216 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے کے بعد 41546 کی سطح پر موجود ہے۔