امریکی ڈالر مزید سستا، 225 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر نے ایک لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر پسپائی اختیار کر لی ہے اور مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔

آج انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 3 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے کا ہو گیا ہے۔

ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 41592 ہو گیا ہے۔