نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں فیصلہ آج آنے کا امکان ہے، نیب ریفرنسز میں آج جواب الجواب دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیے جائےگا۔
احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کر رہے ہیں اورسابق وزیراعظم بھی عدالت میں موجود ہیں۔
احتساب عدالت کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس میں 18 اور العزیزیہ میں 22 گواہان کے بیان قلم بند کیے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے فلیگ شپ میں 140 اور العزیزیہ میں 151 سوالوں کے جواب عدالت میں جمع کرائے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنا دفاع پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ نوازشریف نے اپنے بیان میں العزیزیہ کی ملکیت اور قطری شہزادے کی خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا۔