صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں یکے بعد دیگر کار بم دھماکے

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو میں ذور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے کے بعد ایک دوسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

.ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے