پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے بارے میں اعلان ہٹا دیا

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے بارے میں اعلان ہٹا دیا گیا۔

تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئیٹ میں آئندہ سال یکم جولائی سے جنوبی پنجاب کے علیحدہ انتظامی سیکریٹریٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب کے الگ چیف سیکریٹری اور الگ آئی جی پولیس بھی تعینات کیے جائیں گے جبکہ جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ بھی اس کے اپنے پاس ہوگا۔

تاہم میڈیا پر اس حوالے سے خبر نشر ہونے کے بعد پی ٹی آئی کےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔

x