وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میں وفاقی کا بینہ کا اجلاس شروع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔

کابینہ کے اجلاس میں تیرہ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، جس میں فلسطین کے ساتھ صحت کے شعبہ میں معاہدہ پر غور بھی شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض موبائل کمپنیوں کے لایئنسوں کے تجدید کا معاملہ، پاکستان سٹیل کیلئے ضمنی گرانٹ کا معاملہ، ایف آی اے کیلئے پانچ کروڑ کے گرانٹ کی منظوری اور نیپرا کے چیرمین اور ممبر کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

وزیر صحت کابینہ کو صحت عامہ کے اقدامات پر بریفنگ بھی دینگے۔