لاہور کے علاقے میں امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو ورکر جاں بحق

کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ تاہم ریسیکیو آپریشن کے دوران ایک اور افسوس ناک واقعے میں ایک ریسکیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔

امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ ایک تیز رفتار بس نے ریسکیو ورکر کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق امدادی کارکن کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی جو ریسکیو سروس میں ڈرائیور تعینات تھا۔