فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلے کے جھٹکے، فلپائن اور انڈونیشیا میں سونامی کی وارننگ جاری

فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلے کے نتیجے میں فلپائن اورانڈونیشیا کے ساحلی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈا نائو میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ جھٹکوں کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز فلپائن سے ایک سو ایک کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی، اس سے قبل شدت 7.2 بتائی گئی تھی، جسے بعد میں درست کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سونامی کا خطرہ ضرور ظاہر کیا گیا ہے۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فلپائن اور انڈونیشیا کے ساحلوں پر سونامی کی تباہ کن لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

تاہم زلزلے کے نتیجے میں امریکی ریاست ہوائی میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔