اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا مثبت آغاز

جعمہ کے روز کاروبار کا آغاز 39 ہزار 90 پوائنٹس سے ہوا اور آخری رپورٹ آنے تک انڈیکس 90 پوائنٹس کی کمی کے  ساتھ  38 ہزار 999 پر ٹریڈ کررہا  تھا۔

مارکیٹ کھلنے کے بعد دو گھنٹے کے دوران 17,165,060 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,296,987,348 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جب کہ اضافے کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 151 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مجموعی طور پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا مارکیٹ بند ہونے تک انڈیکس 39 ہزار 90 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔