ایران کے دارلحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کرتباہ ہوگیا،10 افراد ہلاک ہوگئے

تہران: ایران کے دارلحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارلحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق بوئنگ 707 کارگو طیارے میں صرف 10 افراد سوار تھے، حادثہ تہران کے کاراج ایئر پورٹ کے قریب سفا دشت نامی علاقے میں پیش آیا،

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔