محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج صبح سیاہ بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے اکثر اضلاع میں بدھ کے روز مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہے گا۔ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑنے کا اندیشہ ہے جہاں کا درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر بارش اور بوندباندی کا بھی متوقع ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

پنجاب اور سندھ میں خشک سردی کی لہر بدستور برقرار ہے اور آئندہ چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

بگروٹ منفی 13، کالام منفی 12، گوپس منفی 09، ہنزہ،مالم جبہ منفی 07، راولاکوٹ منفی 06، دیر منفی 05، کوئٹہ، گلگت منفی 04، مری اور چلاس چترال منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔