ملتان میں ابرار الحق کے کانسرٹ میں‌ بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی

ملتان میں معروف گلوکار ابرار الحق کے میوزک کانسرٹ کےدوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک ہاؤسنگ کالونی کی انتظامیہ کی جانب سے میوزک کانسرٹ کا انعقاد کرایا گیا تھا، جس میں گلوکار ابرار الحق پرفارم کر رہے تھے۔

اس دوران کچھ منچلے نوجوان ڈانس کرنے کے لیے اسٹیج پر چڑھ گئے، جس سے انتظامیہ اور نوجوانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جس کے بعد انتظامیہ نےپولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا اور لائٹیں بند کرد ی گئیں۔

دوسری جانب جھگڑے کےبعد ابرار الحق کانسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔