پاک بھارت کشیدگی: اقوام متحدہ نے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی اورسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کوخطے کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ خطے میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے۔

 مزید پڑھیں: پاکستان کا کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ

ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا اقوام متحدہ بھارتی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کا نوٹس لے۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے۔

:مزید پڑھیں:  اگر بھارت نے حملے کیا تو جواب دینے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔