وزیر خارجہ کا جاپانی دورہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث ملتوی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونوکو ٹیلیفون کیا اورانہیں دورہ جاپان ملتوی کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونوکوٹیلیفون کیا اورانہیں دورہ جاپان ملتوی کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ گذشتہ سال جاپانی شخصیات کے دوروں سے تعلقات میں بہتری آئی، پلوامہ واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے مابین دیرینہ دوطرفہ دوستانہ مراسم ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے جاپان کواس ضمن میں اپنا موثرکردارادا کرنے کی درخواست کی جب کہ جاپانی وزیرخارجہ سے گذارش کی کہ وہ اپنے وزیراعظم کو بھی حالات سے آگاہ کریں جس پردونوں وزرائے خارجہ کا جلد از جلد باہمی مشاورت سے دورہ کی نئی تاریخ طے کرنے پراتفاق ہوا۔ جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ جاپان آئیں گے تووزیراعظم سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔