بھارتی طیاروں کی دراندازی کی کوشش، پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی

راولپنڈی:بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بروقت اور مؤثر جواب کے باعث بدحواس بھارتی طیارے اپنے ایمونیشن بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے۔