وزیر اعظم پاکستان عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم پاکستان عمران خان کچھ دیرمیں قوم سے خطاب کریں گے۔ اس وقت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس وزیر اعظم کی زیرصدارت جاری ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود سمیت دیگر سروسز چیفس، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور دفاعی پیداوار کے وزرا کے علاوہ کمانڈ اتھارٹی کے ممبر وزرا، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایس پی ڈی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر بھارت کو امن کی پیش کش کرے گا۔