وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر غور کیا جا رہا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی اشتعال انگیزیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پرغور کیا جا رہا ہے جب کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے موجودہ صورتحال پر کیے گئے اقدامات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر ممالک سے ہونے والے رابطوں سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔