وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

قرارداد وزیر اطلاعات چوہدری فواد کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نےکشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا، بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لےآیا، عمران خان نےمہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فضائیہ کی جانب سے دراندازی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا جسے دنیا بھر میں امن کے لیے بہترین اقدام قرار دیا جارہا ہے۔