وزیر اعظم کا قبائلی علاقہ جات کے لیے دس برس تک سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے لوگ بے مثال ترقی دیکھیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سابقہ قبائلی علاقہ جات کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تین ہفتوں کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ حکومت کا قبائلی ضلعوں کے لیے آئندہ 10 سال کے لیے 100 ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔