دہشتگردی کی تعریف کے تعین کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: دہشت گردی کی تعریف کے تعین کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فوجداری کیس کی سماعت کے دوران دہشت گردی کی تعریف کے تعین کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 7 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تعریف کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنا دیا ہے۔