لاہور:سانحہ ماڈل ٹاون کی مشترکہ تفتیشی ٹیم(جے آئی ٹی) سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی اے ڈی خواجہ کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سابق وزیراعظم سے20 سے زائد سوالات پوچھے گی۔ اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم 90 سے زائد ملازمین کے بیان ریکارڈ کرچکی ہے اور 82 پولیس اہلکاروں کا بھی بیان قلمبد کیا ہے۔
جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان، ایم آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی محمد احمد کمال اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پولیس گلگت بلتستا ن قمررضا شامل ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق صوبائی رانا ثنا اللہ بھی اپنا بیان قلمبند کراچکے ہیں۔