جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا اعلان

جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی نے متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سیاسی میدان میں اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے گی، انتخابی عمل میں اپنے پرچم اور نشان کے ساتھ حصہ لےگی، تاہم اسلامی قوانین کی حفاظت اور ملک سے سود کے خاتمے اور اسلامی موضوعات پر دینی جماعتوں کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی محاذپرمسلسل ناکامیوں سےدوچارہے۔