کراچی میں ایک بار پھر پولیس اساتذہ پر ٹوٹ پڑی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی جاری کیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے تاہم احتجاج کے دوران اساتذہ نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی۔
پولیس نے اساتذہ کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے نہ صرف شیلنگ کا استعمال کیا بلکہ لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
احتجاج میں سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ شامل تھے۔ جو مستقل کیے جانے، ترقی اور مراعات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری کی جانب سے کئی مرتبہ مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے لیکن تاحال ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔