پر امن کراچی کا ثبوت آئیڈیاز اور پی ایس ایل کے کامیاب ایونٹ ہیں۔ شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ رینجرز کی کاوشوں سے کراچی میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ہے، پر امن کراچی کا ثبوت آئیڈیاز اور پی ایس ایل کے کامیاب ایونٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ اب ملک کے آئین پر سودے بازے نہیں ہوگی ،ان کو پیغام ہے کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی

انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے جوملک کے اندربیٹھ کردشمن قوتوں کاساتھ دے رہے ہیں وہ قبلہ درست کرلیں،آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سندھ رینجرز نے گزشتہ پانچ سال میں 16 ہزارسے زائدآپریشن کئے،اور کراچی میں دہشت گردی کےخلاف اپنا کلیدی کردارادا کیا،رینجرزکی کاوشوں سے کراچی آج معاشی حب بن گیا ہے، شہرمیں امن کی تازہ مثال آئیڈیازاورپی ایس ایل میچزہیں۔

شہریار آفریدی نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد بات پیش کرتے ہوئے ملک کو ترقی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو سندھ رینجرز کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا، بعد ازاں جوانوں نے مارچ پاسٹ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ بھی کیا، اس موقع پر رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔